میری لکھی ہر بات کو کوئی سمجھ نہیں پاتا


میری لکھی ہر بات کو کوئی سمجھ نہیں پاتا۔۔۔!!!کیونکہ۔۔۔۔۔میں ’’احساس ‘‘لکھتا ہوں لوگ’’الفاظ‘‘پڑھتے ہیں
سارے رشتے لفظ سے ہیں ، لفظ کے ہیں اور لفظ میں ہیں ، جو خیال بھی ہے تصور بھی اور معانی بھی ہم اور تم اور وہ سب جو ہماری باتیں سن رہے ہیں لفظ میں سوچتے ہیں لفظ کی لذت میں جیتے ہیں اور لفظ کی اذیت میں مرتے ہیں ۔ہم لفظوں ہی میں ملتے اور لفظوں ہی میں بچھڑتے ہیں ۔

Urdu Blog, urdu articles, urdu story, rana ajmal, pen, mobile, book, note book, pancil, writing, urdu, islamic story, !!! لفظ ہی اپناتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور لفظ ہی گنواتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
تیس لاکھ آدمی بیت اللہ کا پردہ پکڑ کر روتے ہیں وہیں رمضان کو ،امام کعبہ ایک گھنٹہ دعا کرا کررو رو کر ہلکان ہوجاتا ہے۔ پیچھے تیس لاکھ آدمی رو رو کر آمین کہتے ہیں ۔پھر بھی آسمان کے دروازے نہیں کھلتے ۔اللہ کو تو کوئی ایک پکارے تو عرش میں ہلچل شروع ہوجاتی ہے،آسمان کے دروازے کھڑکھڑانے لگتے ہیں ۔
ساری رات ننگے ناچ اور فوٹو دیکھتی نسل،تجارت سود پہ ہو،اولادیں ماں باپ کی نافرمان ہوں،رات کو شراب و زنا ہو ،بازاروں میں تجارت کے نام پر سودوسٹہ ہوں،ہر ایک چیز میں ملاوٹ ہو،ظلم و بربریت کا بازار گرم ہو ،دھوکہ دہی عام ہو،جھوٹ کا بول بالا ہو،مظلوم کی آہیں آسمان تک پہنچتی ہوں اوراس کی دادرسی کرنے والا کوئی نہ ہو ،لڑکیاں بے حجاب ہوں،لڑکی کو پیار کے نام پر پھنسانا اعزاز ہو،اپنی عزت اعلیٰ اور دوسروں کی عزت کو ادنیٰ جس معاشرے کا روز کا معمول ہو،قتل و غارت عام ہوں،حکومت کے نام پر فرعونیت ہو اور افسر شاہی کے نام پر خیانت اور بددیانتی ہو ،تو ہماری دعائیں کیسے قبول ہوں گی۔؟

Post a Comment

1 Comments